انٹرمیڈیٹ کے اسکروٹنی فارم 3مارچ تا 2اپریل وصول کیے جائیںگے

221

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء کے اسکروٹنی فارم منگل 3مارچ سے جمعرات 2اپریل 2020ء تک وصول کیے جائیں گے۔تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے ریگولر طلبہ کی مارکس شیٹ متعلقہ کالجوں کوبھیج دی گئی ہیں۔