جامعہ امام ابوحنیفہ میں 30واںجلسہ ختم بخاری شریف

400

کراچی(پ ر)جامعہ امام ابو حنیفہ مکہ مسجد آدم جی نگر میں 30واں جلسہ ختم بخاری شریف و دستار فضیلت زیر صدارت مولانا محمد یوسف کشمیری منعقد ہوا بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس شیخ الحدیث میاں رشید احمد تھانوی نے دیا ۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت مکہ مسجد کے خطیب مولانا مفتی منصف غنی نے حاصل کی اس موقع پر مولانا نجم اﷲ عباسی ، مولانا شفیق الرحمن کشمیری الحاج یوسف سلیمان ، الحاج ایوب اور مولانا اورنگزیب فاروقی نے خطاب کیا۔ تقریب میں ابو بکر عثمان حاجی اقبال ، مولانا اقبال اﷲ ، میاں خالد چنوٹی ، علی اصغر ، پیر عبدالماجد نقشبندی اور احباب نے شرکت کی۔