ایران میں علی خامنہ ای کے مشیرمحمدمیر کورونا وائرس سے ہلاک

117

تہران (اے پی پی) ایران کی اعلیٰ ترین مشاورتی کونسل کے رکن محمد میر محمدی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد دم توڑ گئے۔ چینی خبر رساں ادارے نے ایرانی وزارت صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایران میں کورونا وائرس سے اموات بڑھ کر66 ہو گئی ہے جو چین کے بعد سب سے زیادہ ہے جبکہ 1501 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہیں۔ ایران کے سرکاری ریڈیو کے
مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشاورت فراہم کرنے کی غرض سے قائم کونسل کے رکن محمد میر محمدی کی عمر 71 سال تھی۔ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں نائب صدر معصومہ عبتقار اور ایرانی حکومت کی ٹاسک فورس آن کورونا وائرس کے سربراہ ایرج ہریرچی بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ افراد میں سے291 صحت یاب ہو چکے ہیں۔