کورونا وائرس: بڑی تعداد وینٹی لیٹرز تیا ر رکھے جائیں‘ عالمی ادارہ صحت

162

اسلام آباد (آن لائن) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) نے ہدایت کی ہے کہ بڑی تعداد میں وینٹی لیٹرز تیار رکھیں کیوں کہ کورونا کے مریضوں کے لیے آکسیجن تھراپی اہم علاج ہے لہٰذا تمام ممالک آکسیجن سسٹم کی دستیابی یقینی بنائیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار53 ہو گئی جب کہ88 ہزار متاثر ہیں‘جنوبی کوریا میں وائرس کے مزید 500 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ایران میں وائرس سے 11 مزید ہلاکتوں کے بعد تعداد 54 تک پہنچ گئی۔ فرانس میں130 متاثر جبکہ
برطانیہ میں 1 ہزار 694 کیس رجسٹر ہوئے ہیں۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہو گئی جب کہ نیویارک میں بھی مہلک وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔چین میں 2912 افراد ہلاک ہوئے اور7 ہزار سے زاید کی حالت نازک ہے۔