عدالت عظمیٰ کی حکم عدولی پر 3 سابق وفاقی سیکرٹریز پیٹرولیم کو نوٹس

146

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں گیس فیلڈ سے ملحقہ آبادی کو گیس کی فراہمی کے حکم کے معاملے پر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سابق وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم عابد سعید، ارشد مرزا اور محمد جلال سکندر کو نوٹس جاری کردیے، عدالت نے مزید سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ نے روشن لکھن کی درخواست پر 2013ء میں گیس فراہمی کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق گیس فیلڈ کے 5 کلو میٹرز اطراف میں گائوں کو گیس کی فراہمی کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل
درآمد بینچ نے گائوں کو گیس فراہمی کیلیے وفاقی حکومت کو 5 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا تھا، 5 ارب روپے کا اجراء نہ کرنے پر 2 رکنی بینچ نے موجودہ سیکرٹری پیٹرولیم کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، آج دوران سماعت سیکرٹری پیٹرولیم اسد حیاالدین و دیگر پیش ہوئے جہاں سیکرٹری پیٹرولیم نے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ منگل یا بدھ کو اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوگا، اجلاس کے ایجنڈے میں گیس فراہمی کا معاملہ شامل ہے، عدالت نے رپورٹ عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔