ٹک ٹاک پر پابندی کی استدعا، پی ٹی اے سے جواب طلب

437

لاہورہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پرٹک ٹاک کی بندش کیلیے درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پرٹک ٹاک کی بندش کیلیے درخواست پر سماعت ہوئی تو درخواستگزار نے استدعا کی کہ حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک وڈیوز نشر نہ کرنےکا حکم دیا جائے۔

درخواستگزار نے کہا کہ ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہ کیا جا رہا ہے، عدالت  وفاقی حکومت کو  پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ بنانے کا حکم دے۔

دوران سماعت عدالت کے روبرو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے جواب داخل نہیں کروایا ، پی ٹی اے کے وکیل نے جواب داخل کروانے کے لیے مہلت طلب کی جس پر  لاہورہائی کورٹ نے آیندہ سماعت پر پی ٹی اے کو جواب جمع کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے درخواست پر مزید سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔