طالبان کا افغان فورسز کیخلاف کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان

602

افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کے بعد افغان فورسز کیخلاف کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا سے ہونے والے معاہدے سے قبل جو 7روزہ عارضی جنگ بندی کی گئی تھی اس کا دورانیہ اب ختم ہوچکا ہے لہذا افغان فورسز کیخلاف اپنی معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع کررہے ہیں۔

ترجمان افغان طالبان  نے کہا کہ امریکاطالبان معاہدےکےتحت غیرملکی فوج پرحملےنہیں کیےجائیں گے،البتہ افغان فورسزکےخلاف حملےدوبارہ شروع کررہےہیں۔

واضح رہے کہ افغان طالبان کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغان حکومت نے طالبان امریکا معاہدے کے مطابق طالبان کے 5ہزار قیدی رہا کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے جواب میں طالبان نے بھی بین الافغان مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

نائب ترجمان افغان وزارت دفاع  نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان نےجنگ بندی ختم کی یانہیں اس کاجائزہ لےرہے ہیں۔