پی ایس ایل 5: کنگز کو زلمی کا چیلنج درپیش

379

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ فائیو میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں  ٹی 20 کے نمبر 1 بلے باز بابراعظم، شرجیل خان، کیمرون ڈیلپورٹ ،ایلیکس ہیلز،محمد عامر اور کرسن جارڈن جیسے کرکٹرز شامل ہیں ۔

دوسری جانب پشاور زلمی کی قیادت پاکستان  کی  اعزازی شہریت یافتہ ڈیرن سیمی کررہےہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، شعیب ملک، لیونگ اسٹون وہاب ریاض اور حسن علی جیسے کرکٹرززلمی کی ٹیم کا حصہ ہیں ۔

پاکستان سپر لیگ میں پوائنٹس ٹیبل پرزلمی 5پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اورکراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پربراجمان ہیں۔

کراچی کنگز نے گزشتہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا ۔  کنگز نے یونائیٹڈ کے 184 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں پ5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

ایلکس ہیلز ، شرجیل خان اور کیمرون ڈیلپورٹ کی جارحانہ اننگز نے کراچی کنگز کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔