پاکستان رینجرز(سندھ)اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے18ملزمان کو گرفتار کرلیا ،

635

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز(سندھ)اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے18ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل،گارڈن،فیروز آباداوررضویہ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے12ملزمان شاہ زیب عرف شازو، عبدالماجد،محمد علی،محمد سلمان،مرتضی خان عرف احسان،محمد عرفان،حبیب الرحمن، محمد حماد، عبدالحسیب، سرور علی، محمد شاہد عرف چھوٹا اور شاہ داب عرف رام پوری کو گرفتارکیا جو، ڈکیتی، منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں

جبکہ شاہراہ فیصل، گارڈن اور نیپئر کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے6ملزمان عمران ستار عرف سنی، ساجد عرف مجاہد،ظہیر،نجیب عرف سونو،مظفر حسین اور غلام رسول کوگرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔