مہنگائی میں ایک فیصد کمی

300

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  جنوری کے مقابلے میں فروری کے دوران منہگائی میں 1.04 فیصد کمی ہوئی اور فروری میں منہگائی کی شرح 12.40 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ویجٹیبل آئل کی قیمت میں13اعشاریہ 15 فیصد اضافہ ہوا، کوکنگ آئل کی قیمت میں 10 اعشاریہ 27 فیصد اضافہ ہوا جب کہ چینی 8 اعشاریہ 45 فیصد اور تازہ سبزیاں 4 اعشاریہ 16 فیصدمنہگی ہوئیں، مرغی کا گوشت 2 اعشاریہ 35 فیصد منہگا ہوا۔

ٹماٹر کی قیمت میں 60 اعشاریہ 27 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 26 اعشاریہ 36 فیصد کمی ہوئی، اسی طرح آلو 12 اعشاریہ 91 فیصد، آٹا 5 اعشاریہ 29 فیصدسستا ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پیاز 8 اعشاریہ 79 فیصد سستی ہوئی جب کہ بجلی کی قیمت میں 13 اعشاریہ 48 فیصد کمی ہوئی۔