کورناوائرس کن ممالک میں؟اموات و متاثرین کی تفصیلات

695

چین سمیت دیگر ممالک  میں کورونا وائرس سے3ہزارسے زائد افراد ہلاک جب کہ مجموعی طور پر88 ہزارمتاثر ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہلک کورونا وائرس اب تک  60 ممالک میں پھیل چکا ہے جس میں مجموعی طور پر 3ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ چین کے علاوہ دیگر ممالک  میں  کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 130 ہو گئی ہیں، ایران میں 54،اٹلی میں 34،جنوبی کوریا میں 20، جاپان  میں  12 اموات ہوئیں۔

جنوبی کوریا میں مزید 476نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد4 ہزار212 ہوگئی، جنوبی کوریا میں مزید 4 ہلاکتوں  کے بعد اموات کی تعداد 22 ہوچکی ہے۔

عرب  میڈیا کے مطابق لبنان میں کورونا وائرس کے3نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد10 ہوگئی جب کہ عراق میں کورونا وائرس کے6 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور تعداد19 ہوگئی۔

کویت میں کورونا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق  کے بعد تعداد 46 ہوگئی، بحرین میں کورونا وائرس کے6 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد تعداد47 ہوگئی، قطر میں کورونا وائرس کے 2 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد3 ہوگئی۔

تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، مجموعی تعداد43 ہوگئی، جکارتا کے اسپتال میں 64 سالہ خاتون اور ان کی 31 سالہ بیٹی میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

کورونا وائرس کے باعث مراکش کا کھیلوں اور ثقافتی پروگرام ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ادھر قازقستان  حکومت  نے ایرانی  شہریوں  کے داخلے پر پابندی لگانے لگا دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے دو افراد روبہ صحت ہیں اور انہیں جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔