افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء رُک بھی سکتا ہے، امریکہ کی وارننگ

508

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکہ طالبان کے مابین ہوا معاہدہ مشروط ہے۔ اگر افغان طالبان اور حکومت کے درمیان کوئی سمجھوتہ نہ ہوا تو امریکی فوج کا انخلاء بھی نہیں ہوگا۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق مارک ایسپر نے امریکی میگزین واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ طالبان معاہدہ شرائط پر مبنی ہے۔ اگر طالبان یا حکومت کی طرف سے کوئی سیاسی پیشرفت نہیں ہوتی تو خطے سے امریکی افواج کا انخلاء بھی رُک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور حکومت کے درمیان مصالحت ضروری ہے۔ اگر دونوں فریق اس مصالحت میں ناکام رہتے ہیں تو افغانستان سے امریکہ اپنی افواج کو واپس نہیں بلائے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں ابھی 8600 امریکی فوجی موجود ہیں جن کے انخلاء کا دورانیہ 14 ماہ ہے۔