کھارادر ذخیرہ اندوزی میں ملوث 4 افراد گرفتار 20 ہزار سے زائد سرجیکل ماسک برآمد

326

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کھارادر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزی میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھارادر پولیس نے سرجیکل ماسک کی ذخیرہ اندوزی کی ملنے والی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 4 ذخیرہ اندوزوں کو گرفتار کرلیا، کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 20 ہزار سے زائد سرجیکل ماسک برآمد کئے گئے ہیں،

پولیس نے بتایا ہے کہ چاروں افراد ماسک کو مہنگا کرنے کی نیت سے ذخیرہ کر رہے تھے، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار چاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔