جانیوالے آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام کی تاجربرادری کے وفد کی الوداعی ملا قات

438

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جانیوالے آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام کی تاجربرادری کے 12 رکنی وفد سے ملاقات کی، وفد کی قیادت صدر کاٹی عمر ریحان کررہے تھے۔

ڈاکٹرسیدکلیم امام نے وفد کو خوش آمدید کہا، مربوط روابط اور مو ثر سیکیورٹی اقدامات پر وفد نے آئی جی سندھ کا شکریہ ادا کیا،کراچی کا بین الاقوامی کرائم انڈیکس میں چھٹے سے 99ویں نمبر پر آنا باعث خوشی ہے،ہم آپ سے الوداعی ملاقات کرنے آئے ہیں،

نئے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر ایک پیشہ ور اور باصلاحیت آفیسر ہیں،ملک کی معیشت میں تاجر برادری کے کردار اور اہمیت کا انہیں بخوبی ادراک ہے،مشتاق مہر تاجر برادری کو ساتھ لیکر چلیں گے،ملاقات کے موقع پر سی پی او افسران بھی موجود تھے۔