سینٹرل پولیس آفس کے ترقیاتی کاموں میں کرپشن پر تفتیش تیز

165

کراچی (نمائندہ جسارت) صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن نے سینٹرل پولیس آفس کے ترقیاتی کاموں میں مبینہ بدعنوانی پر تفتیش تیز کردی، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق کراچی میں واقع سندھ پولیس کے مرکزی دفتر کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر کے اجرا سے قبل ہی کاموں کا آغاز کردیا گیا، 30 جنوری کو رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹینڈر مشتہر کیے گئے جبکہ کام اس قبل شروع کردیا گیا، جس کی وضاحت کیلیے اینٹی کرپشن نے متعلقہ افسران اور انجینئرز کو آج طلب کرلیا ہے اور متعلقہ ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت دی
گئی ہے۔ دوسری جانب سینٹرل پولیس آفس میں حالیہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے اینٹی کرپش کی ایک ٹیم بھی گئی، جس نے وہاں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے جائزے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموںکی تصاویر بھی کھینچیں۔