سائیں رکھیو میرانی کبھی سیاسی طاقتور لوگوں کے سامنے نہیں جھکے، محمد آدم گندورو

298

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سندھ ملاح فورم کے چیئرمین ڈاکٹر سائیں رکھیو میرانی کی 63ویں سالگرہ منائی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ملاح فورم کے مرکزی رہنما محمد آدم گندرو نے کہا کہ سائیں رکھیو میرانی نے سندھ کی زمینوں پر قبضہ گیر مافیاؤں اور ہر ظلم اور ناانصافی کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا، وہ کبھی سیاسی طاقتور لوگوں کے سامنے نہیں جھکے، ہمیشہ مسکین لوگوں کی خدمت میں آگے آگے رہے اور کوہستان سمیت ساحلی پٹی کے لوگوں کو اپنے ریاستی حقوق کے حصول کے لیے بہترین رہنمائی اور نمائندگی کی۔ سندھ ملاح فورم بلا تفرق رنگ و نسل سب کو قومی نظریے سے دیکھتے ہیں۔ سالگرہ کی تقریب میں صحافی ایوب ملاح، محمد خان ملاح، محمد سومار گندرو، میر خان گندرو سمیت سول سوسائٹی نمائندگان نے سائیں رکھیو میرانی کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ آخر میں کیک کاٹا گیا۔