کوٹری :بجلی کی 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ ،نظام زندگی شدید متاثر

117

کوٹری (نمائندہ جسارت) موسم سرداورملک میں پانی کے ذخائروافر ہونے اور ملک میں لوڈشیڈنگ زیرو ہونے کے تمام تر حکومتی دعوؤں اور اعلانات کے باوجود کوٹری میں یومیہ 6سے 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے نتیجے میںنظام زندگی بری طرح متاثر، شہر میں ایک جانب بجلی کی تواتر کے ساتھ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے تو دوسری جانب پانی کی فراہمی کے نظام اوقات بھی بری طرح متاثر ہیں ۔حیسکو کی جانب سے جہاں تواتر کے ساتھ غیر اعلانیہ 6گھنٹہ کی یومیہ لوڈشیڈنگ ہے تودوسری جانب حیسکو کوٹری کا بعض بدعنوان عملہ بڑے پیمانے پر بجلی کی مبینہ چوری میں ملوث ہے۔ شہر میں بڑے پیمانے پر کنڈے سسٹم کے تحت بجلی کی چوری ہورہی ہے، جس کا خمیازہ جائزبل دہندہ بجلی کے صارفین بھگت رہے ہیں۔ بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ سے تنگ آئے ہوئے صارفین سولر سسٹم کے تحت بجلی کے حصول میں دلچسپی لیتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سولر پلیٹس بلیک سے فروخت ہورہی ہیں اور ان کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔