میرپور خاص، پوج ہندو پنچائیت کی جانب سے امراض قلب کا ایک روزہ طبی کیمپ

93

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) پوج ہندو پنچائیت کی جانب سے لال مندر میں اسراء یونیورسٹی کے تعاون سے دل کی بیماریوں کے علاج کے لیے ایک روزہ طبی کیمپ قائم کیا گیا، جہاں دو سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت دوائیں بھی دی گئیں۔ اس موقع پر ہندو پنچائیت کے صدر اور سابق رکن سندھ اسمبلی لچھمن داس پیروانی، ڈاکٹر راجکمار اور دیگر نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں غریب اور بیمار لوگ علاج کرانے سے قاصر ہیں اس لیے ہندو پنچائیت اور اسرا یونیورسٹی کے تعاون سے ایک روزہ دل کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے کیمپ لگایا گیا ہے، جہاں مریضوں کا چیک اپ، ای سی جی اور مفت دوائیں بھی فراہم کی گئیں، جن مریضوں کو انجیوگرافی کی ضرورت پڑی ان کا علاج بھی مفت کرایا جائے گا، کیمپ میں آنے والے مریضوں اوران کے ساتھ آنے والو کو کھانا بھی کھلایا گیا۔