جھڈو ٹائون انتظامیہ صفائی ستھرائی کا نظام درست کرے ، شہری

151

 

جھڈو (نمائندہ جسارت) جھڈو شہر اور کالونیوں میں مچھروں کی بہتات، جگہ جگہ گندگی اور کچرے کے ڈھیروں اور سڑکوں پر نالیوں اور گٹر کا گندا پانی جمع رہنے سے مچھروں کی افزائش نسل ہو رہی ہے جس سے شہریوں میں ملیریا بخار اور دوسری بیماریاں پھیل رہی ہیں، ٹائون انتظامیہ کی مسلسل غفلت اور نااہلی سے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما فاروق ذوالفقار، شیعہ علما کونسل کے رہنما لالا غلام رسول پٹھان، عوامی تحریک کے ایڈووکیٹ لیاقت میمن، ممتاز کھوسو ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کے حافظ عابد الرحمن، پی پی ش ب کے اکرام راجپوت، سماجی رہنمائوں حنیف تاج، ایاز مجید راہموں، اے آر جروار ودیگر شہریوں نے ٹائون کمیٹی جھڈو کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور کالونیوں میں صحت وصفائی کی ابتر صورتحال کا سخت نوٹس لیا جائے اور پورے شہر میں فوری طور پر مچھر مار اسپرے مہم شروع کی جائے۔