لاہور، بھاٹی گیٹ کے قریب ٹرک کی  موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 لڑکے جاں بحق

167

لاہور (آئی این پی) لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 لڑکے جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ بھاٹی گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ گوالمنڈی کے رہائشی عمران کا 12 سالہ بیٹا دو دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا کہ بھاٹی گیٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا۔ تینوں دوست زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ارسلان، احمد اور اختر شامل ہیں۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے ورثا کو اطلاع دے دی۔