بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں زیر تعمیرپل کے نیچے بم د ھماکا

135

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں زیر تعمیرپل کے نیچے نصب بم د ھماکے میں مزدور شدید زخمی ہوگیا جسے مزید علاج کے لیے لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔ نصیر آباد پولیس کے مطابق نوتال پولیس تھانے کی حدود لانڈھی کے علاقے میں نوتال ٹو گنداواہ روڈ پر نامعلوم تخریب کاروں نے زیر تعمیر پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا تھا۔ جس کے پھٹنے سے ایک مزدور حق نواز شدید زخمی ہوگیا جبکہ زیر تعمیر پل کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر زخمی مزدور کو فوری طور پر ٹراما سینٹر ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا۔ جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سندھ کے شہر لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔