ٹنڈوباگو، پلاٹ کے تنازع پر آرائیں اور ملاح برادری میں تصادم

242

ٹنڈو باگو (نمائندہ جسارت) پنگریو کے غازی محلے میں پلاٹ کے تنازع پر آرائیں اورملاح برادریوں کے افراد کے درمیان ہونے والے تصادم میں سات افرادزخمی ہوگئے پولیس کی موجودگی میں ہونے والے تصادم میں فریقین کا ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا جس کی وجہ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا پولیس نفری نے زخمیوں کو صحت مرکز پنگریو منتقل کیا جہاں پر ان کاعلاج جاری تھازخمیوں میں شبیر آرائیں، طالب حسین، حسین علی، غلام حسین، گل محمد، عباس علی اور احمد علی شامل ہیں۔ تصادم کے دوران مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر بھی ڈنڈے برسائے۔ تصادم کے باعث علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور ملاح برادری کے مشتعل افراد نے پریس کلب پنگریو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ آرائیں برادری کے افراد نے ان پر حملہ کیا ہے جبکہ آرائیں برادری کا مؤقف تھا کہ ملاح برادری کے ڈنڈا برداروں نے پولیس کی موجودگی میں ان کی دکان پر حملہ کرکے ملازمین اور مالکان کو ڈنڈوں کے وار کر کے زخمی کیا اور دکان پر توڑ پھوڑ کی۔ آخری اطلاع تک واقعہ کا کیس داخل نہیں ہوسکا تھا۔