محمد شعیب نے پاکستان جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

246

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان کے محمد شعیب نے سید دلاور عباس میموریل آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جیت لی ، فائنل میں پاکستان کے محمد شعیب نے ترکمانستان کے آئیار گوکلپ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ فائنل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اتوار کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میں پاکستان کے محمد شعیب نے ترکمانستان کے آئیار گوکلپ کو 5-7، 6-4 اور 6-4سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ فائنل کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی تھے جنہوں نے جیتنے اور رننراپ بوائز سنگلز کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان اور سیکرٹری کرنل گل رحمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن نے مسلسل دو آئی ٹی ایف جے ایف پاکستان ورلڈ رینکنگ کا انعقاد کیا ۔ آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں 18ممالک کے 27مرد اور 15خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ، جن ممالک نے ایونٹ میں حصہ لیا ان میں یونان ، ہانگ کانگ ، آسٹریا ،روس ، ترکی ، چائینز تائپے ، برطانیہ ،رومانیہ ، نیپال ، چین ، ایران ،تیونس ، قزاخستان، امریکا ، ملائیشیاء ، کوریا ، سری لنکا اور میزبان پاکستان شامل تھے ۔ آئی ٹی ایف کے سپروائزر عارف قریشی نے آئی ٹی اے، پی ٹی ایف اور میڈیا کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹیکنیکل اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور پی ٹی ایف کو مزید بین الاقوامی ٹورنامنٹ دیے جانے چاہئیں۔