اب بین الافغان مذاکرات کی طرف جائیں گے ،طالبان ترجمان

266

دوحا (صباح نیوز)افغان طالبان کے قطرسیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغان طالبان اب بین الافغان مذاکرات کی طر ف جائیں گے اور مستقل کی حکومت پر بات ہوگی کہ کیسے اسلامی حکومت وجود میں آسکتی ہے ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عزم پر قائم ہیں کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، افغان طالبان کی کامیابی یہ ہے کہ ان کے ملک سے غیر ملکی قبضہ ختم ہوجائے گا، معاہدے کے تحت افغان قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں،افغان مسئلہ کے پر امن حل کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت ہمارے 5ہزار قیدیوں کو رہا کرے ہم بھی ایک ہزار قیدی 10مارچ تک رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔