اسلام آبادمیں نیا تجارتی شہر بنانے کی منصوبہ بندی مکمل

154

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر بنانے کی منصوبہ بندی مکمل ہوگئی۔ وزیراعظم عمران خان ’نیو بلیو ایریا‘ منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے سائٹ پر پہنچ گئے،وزیراعظم نے سائٹ پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں نیلامی کے طریقہ کار پر بریفنگ بھی دی گئی۔انہیں بتایا گیا کہ منصوبے کے لیے ایف 9 پارک کے بالمقابل 170 کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔جدید تعمیرات اور ہائی رائز بلڈنگ پر مبنی کمرشل سٹی عالمی طرز پر تعمیر ہوگا۔اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی خصوصی دعوت دی جائے گی،لندن، دبئی، مانچسٹر، شکاگو اور گلاسکو سمیت بڑے شہروں میں روڈ شوز کیے جائیں
گے،منصوبے سے ابتدائی طور پر حکومت کو 25 سے 30 ارب روپے ملیں گے۔حکومت آمدنی کا کچھ حصہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ میں استعمال کرے گی۔