سندھ سوشل سیکورٹی میں حج قرعہ اندازی

160

حج زندگی میں ایک مرتبہ فرض کیا گیا ہے اور یہ سعادت انہی کو نصیب ہوتی ہے جنہیں اللہ رب العزت ہدایت فرمادے اور ان سے راضی ہوجائے۔ یہ بات کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی محمداسحاق مہر نے سیسی ہیڈآفس میں حج قرعہ اندازی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ توحید و رسالت کی شہادت کے بعد دین اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں روزہ خالص بدنی عبادت اور زکوٰۃ خالص مالی عبادت ہے جبکہ حج بیت اللہ خالص بدنی اور مالی عبادات کا مجموعہ ہے۔ حج کے بعد بندہ اس طرح پاک صاف ہوجاتا ہے جیسے ماں کے پیٹ سے جنم لینے والا بچہ۔ کمشنر سیسی نے ہیڈ آفس میں بذریعہ کمپیوٹرقرعہ اندازی سیسی کے 16خوش نصیب ملازمین کے ناموں کااعلان کیا جو امسال ادارے کی طرف سے حج بیت اﷲ کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس موقع پر کمشنر سیسی محمداسحاق مہر نے فریضہ حج کے لیے منتخب ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ حجاز مقدس جا کر اپنے ملک و قوم، صوبے اور ادارے کی ترقی اور مزید بہترخدمات کی انجام دہی کے لیے دعا کریں گے۔ اس موقع پر میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹرممتاز علی شیخ، ڈائریکٹر آئی ٹی حامد علی ، پیپلز اسٹاف یونین سندھ CBAکے عہدیداروں نوید ملک، عطاء اللہ اوردیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پیپلزاسٹاف یونین (سی بی اے) کے صدر ملک نوید نے کہاکہ اس سال ادارے کی طرف سے 16افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ قرعہ اندازی کے مطابق محمد علی (نائب قاصد، حیدر آباد سرکل)، اقبال آصف (پیش امام، حیدرآباد اسپتال)، معین سلطان(اسسٹنٹ، سٹی ڈائریکٹوریٹ)، عبدالجبار (جونیئر کلرک، سیسی ہیڈآفس)، وقار احمد خان (جونیئر کلرک، لانڈھی ڈائریکٹوریٹ)، عبدالحفیظ جمالی (جونیئر کلرک، حیدرآباد اسپتال)، صنوبر شاہنواز (لیڈی اٹینڈنٹ، ولیکا اسپتال)، فیصل اقبال (ڈسپنسر، سائٹ سرکل)، سکینہ بائی (لیڈی اٹینڈنٹ، ولیکا اسپتال)، ولی محمد (ڈریسر، سٹی سرکل)، ایاز احمد (ڈسپنسر، سائٹ سرکل)، علی مراد (او ٹی ٹیکنیشن، کوٹری اسپتال)، رفعت رضی (سوشل سیکورٹی آفیسر، ایف، بی ایریا ڈائریکٹوریٹ)، عاصمہ منور(سوشل سیکورٹی آفیسر، سٹی ڈائریکٹوریٹ)، رشیدہ تبسم (اسٹاف نرس، ولیکا اسپتال) اور افسر قریشی(میڈیکل آفیسر، سائٹ سرکل) امسال حج بیت اللہ کے لیے منتخب قرار پائے۔ قرعہ اندازی کے مطابق متبادل امیدواروں میں شکیلہ پروین (جونیئر کلرک، حیدرآباد سرکل)، عبدالرحیم (ڈرائیور، سٹی سرکل)، آغا یاسر (ڈرائیور، کوٹری اسپتال)، رضوان بلوچ (نائب قاصد، سٹی سرکل)، عمر حیات (جونیئر کلرک، ولیکا اسپتال)، ہاشمی جمالی (چوکیدار،لانڈھی سرکل)، شائستہ جبین(نرس ایڈ، لانڈھی اسپتال)، شکیل اکبر (فزیو ٹیکنیشن، ولیکا اسپتال)، بدر نذیر ( اسسٹنٹ لیب ٹیکنیشن، ولیکا اسپتال)، سیدحمیدپاشا (ڈسپنسر، کورنگی سرکل)، لطیف الرحمن (ڈریسر، کورنگی سرکل)، عذرا پروین (مڈوائف، ولیکا اسپتال)، منیر احمدشیخ (سوشل سیکورٹی آفیسر، کورنگی ڈائریکٹوریٹ)، مخدوم جہانزیب (ڈپٹی ڈائریکٹر، لانڈھی ڈائریکٹوریٹ)، محمداکرم شیخ (چیف میڈیکل آفیسر، لانڈھی سرکل) اور طاہرحسین خان (ENTسرجن، لانڈھی اسپتال) شامل ہیں۔