رنگ روڈ منصوبہ جڑواں شہروںکے مابین راہداری ہوگا، غلام سرور خان

392

راولپنڈی (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نیراولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو میگا پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ گیریژن شہر کیلیے صرف ایک رنگ روڈ نہیں ہے بلکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان 100 کلو میٹر کی طویل لمبی راہداری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس پر 100 ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کے ثمرات صرف جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔ اس منصوبے کی تعمیر میں مزید 2 سال لگیں
گے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نیتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ چہان پل سے شروع ہوگا اور دونوں شہروں کے مابین گزرتے ہوئے اپنے نقطہ آغاز پر ہی ختم ہوگا۔ راوت سے تھالیان انٹرچینج تک 50 کلو میٹر پورے ہونے کے بعد یہ سڑک راولپنڈی میں داخل ہوگی جبکہ بقیہ حصہ اسلام آباد سے ہوتا ہوا شاہ اللہ دتہ، سری سرل، مارگلہ روڈ، کوہسار، ایف سیریز سیکٹرز، بھارہ کہو، کلر سیداں کو میں سے گزرے گا۔ اس منصوبے سے جڑواں شہروں کی ٹریفک کی پریشانیوں کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی کیونکہ اس سے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے علاوہ 50 ہزار گاڑیوں کی آمد و رفت بھی آسان ہوگی۔