چارسدہ ‘ پولیس نے مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا‘4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

112

چارسدہ (صباح نیوز) 6 کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغوا کیے جانے والے 5 سالہ ایان علی کو پولیس نے اٹک کے علاقے حسن ابدال میں آپریشن کر کے ایک گھر سے بازیاب کرا لیا‘ اس دوران پولیس نے4 اغواکاروں کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔