ـ23مارچ کو ملباری برادری کا تاریخی جلسہ ہوگا،احمد کبیر

134

کراچی (پ ر) ملبار مسلم جماعت کراچی پاکستان کے صدراحمد کبیر، نائب صدر محمد مجید بخاری و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یوم پاکستان کے سلسلے میں 23 مارچ کو ملباری برادری کا تاریخی جلسہ ہوگا۔ 4مارچ کو ملباری برادری کے عظیم نوجوانوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔ صدر احمد کبیر نے کہا کہ ملباری برادری پاکستان کی حقیقی وارث ہے، ہم اپنا سب کچھ قربان کرکے پاکستان میں آباد ہوئے۔