اختیارات کا رونا رونے والے استعفا کیوں نہیں دیتے ‘انیس قائم خانی

155

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے کہاکہ آج کاجلسہ یہ بتا رہا ہے کہ پی ایس پی کو فتح سے اب کوئی روک نہیں سکتا جن کے ساتھ مائیں بہنیں بیٹیاں ہوں ان کا راستہ کوئی روک نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ وہ اپنی غلط فہمی دور کرلیں جو یہ کہتے ہیں کہ کراچی ان کا ہے آج کے جلسے نے فیصلہ دے دیا ہے کہ یہ کراچی کا لیڈر اب صرف مصطفی کمال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفاروق گراؤنڈ میں خواتین کے اعظیم الشان جلسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جوائنٹ سیکرٹری بلقیس مختار نے کہا کہ خواتین نے آج ریفرنڈم دیا ہے کہ وہ مصطفی کمال کے ساتھ ہیں ، انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال سے پہلے کوئی کام نہیں ہوا جتنا کام ہوا مصطفی کمال کے دور میں ہوا، تین سو ارب روپے خرچ کیے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی یہ ہوتا ہے کردار ۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کا رونا والے استعفاکیوں نہیں دیتے ڈوب مرو جاکر۔ انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں امن مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا احسان ہے۔نیشنل کونسل کی رکن آسیہ اسحاق نے کہاکہ آج کا دن حق کی فتح کا دن یے خواتین نے فیصلہ دے دیا آج کراچی سے کشمور تک صرف ایک آواز مصطفی کمال ہے، انہوں نے حکومت سندھ کو متنبہ کرتے ہوئے حلقہ بندیوں پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،اس سازش کو ناکام بنا دیں گے پی ایس پی اس کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگئی۔ نیشنل کونسل کی رکن صوفیہ سعید نے کہا کہ مصطفی کمال کی قیادتِ میں کراچی سمیت پورے پاکستان کو بنائیں گے، آج کے جلسے نے ایک تاریخ رقم کر دی ہے۔