خیبر پختونخوا سے افغان پناہ گزینوں کی رضا کارانہ واپسی آج سے شروع ہوگی

133

اسلام آباد (اے پی پی) خیبر پختونخوا سے افغان پناہ گزینوں کی رضا کارانہ افغانستان واپسی آج سے شروع ہوگی۔ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کے ایک ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ افغانستان واپس جانے کے خواہشمند پناہ گزینوں کے اندراج کیلیے ضلع نوشہرہ کے علاقے اذاخیل میں ایک مرکز قائم کیا
گیا ہے۔ یو این ایچ سی آر افغانستان میں سکونت کے بعد ان کیش منٹ سینٹر میں ہر افغان پناہ گزین کو 200 ڈالر فراہم کررہا ہے۔ پاکستان میں 24 لاکھ افغان پناہ گزین مقیم ہیں جن میں سے صرف 10 لاکھ کا اندراج ہے۔