آسٹریلیا، امریکا اور تھائی لینڈ میں بھی کورونا سے ہلاکتوں کی تصدیق

169

واشنگٹن/روم (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے علاوہ دنیاکے بیشتر ممالک ایک کے بعد ایک کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے ہیں، گزشتہ 9 دنوں میں 33 ملکوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔دنیا کے دیگر ملکوں میں اس وقت کورونا وائرس کے 6 ہزار 676 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد چین سمیت دنیا بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 86 ہزار 500 ہو گئی ہے۔کورونا وائرس سے چین کے علاوہ دیگر ملکوں میں اموات کی تعداد 106 ہے، امریکا، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ میں بھی کورونا وائرس سے
پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ایکواڈور میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا جبکہ فرانس میں عوامی اجتماعات پرپابندی لگا دی گئی ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی ایران سے آنے والے غیر ملکیوں پر ملک میں داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 870 ہوگئی ہے جبکہ چین میں کورونا وائرس کے مزید 573 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد چین بھر میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 79 ہزار 824 ہوگئی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین میں وائرس سے متاثر متعدد افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹنے لگے ہیں، صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد مریضوں کے مقابلے میں زیادہ ہو گئی ہے۔ادھر اٹلی میں کورونا وائرس کے 1100سے زائد مریض موجود ہیں جن میں سے مزید 8افراد موت کے منہ میں جانے کے بعد ہلاکتیں 29ہوگئیں ہیں اٹلی میں وائرس ٹیسٹنگ میں جن 52فیصد افراد میں تشخیص ہوئی ہے انہیں اسپتالوں کے بجائے گھروں میں الگ تھلک رکھا جارہا ہے