کشمیر سے متعلق او آئی سی کا وفد آج پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کرے گا

112

اسلام آباد (صباح نیوز) کشمیر سے متعلق او آئی سی کا5 رکنی نمائندہ وفد خصوصی ایلچی کی سربراہی میں آج 2 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کرے گا‘ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کرے گا۔ وفد او آئی سی کے جموں و کشمیر سے متعلق خصوصی ایلچی یوسف الادوبے کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفد میں او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور بھی شامل ہوںگے۔ او آئی سی کے خصوصی ایلچی تنازع کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی معاونت کے سلسلے میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کو او آئی سی کی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔