اسلام آباد کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

444

پاکستان سپر لیگ کے چودہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 184 رنزکا ہدف دیا ہے۔

راولپنڈی  کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے  کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹد کو بیٹنگ کی دعوت دی ، اسلام آباد یونائیٹد کی جانب سے لیوک رانکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا ، اسلام آناد کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اورکولن منرو دوسرے ہی اوور میں محمد عامر کی گیند پر 1 رن بناکر کرس جارڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعداس سیزن میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے رضوان حسین بیٹنگ کیلئےوکٹ پرآئےاور 14 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے،کولن انگرام صرف 16 رنز ہی بناسکے۔

10 اوورز میں 77 رنز پر 3 وکٹیں کھونے کے بعد شاداب خان اور لیوک رانکی کےساتھ ملکر زبردست شراکت داری قائم کی اور ٹیم کے اسکور کو مقررہ اوورز کے اختتام پر  183 رنز تک پہنچایا۔اسی اثناء میں دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں، شاداب 31 گیندوں پر 54 رنز اور رونکی 58 پر 87 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، عمر خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔