خواجہ سعد رفیق کی جیل میں طبیعت خراب ڈاکٹروں کا آپریشن کا مشورہ

141

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔ فیملی ذرائع کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید خواجہ سعد رفیق کے سروسز اسپتال لاہور میں مختلف ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔ جن میں خواجہ سعد رفیق کے گلے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں نے پہلے ہی مرحلے میں خواجہ سعد رفیق کی سرجری کا مشورہ دیا ہے۔ حتمی فیصلے کے لیے ڈاکٹروں کا بورڈ بنائے جانے کا امکان ہے۔