اینٹی کرپشن کی پولیس کے ترقیا تی کاموں میں بدعنوانی پر تفتیش

147

کراچی ( نمائندہ جسارت)صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن نے سینٹرل پولیس آفس کے ترقیا تی کاموں میں مبینہ بدعنوانی پر تفتیش تیز کردی۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق کراچی میں واقع سندھ پولیس کے مرکزی دفتر کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر کے اجرا سے قبل ہی کا موں کا آغاز کر دیا گیا،30 جنوری کو رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹینڈر مشتہر کیے گئے جبکہ کام اس قبل شروع کردیا گیا، جس کی وضاحت کے لیے اینٹی کرپشن نے متعلقہ افسران اور انجینئرز کو 2مارچ کو طلب کرلیا جن سے متعلقہ ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت دی گئی ہے، دوسری طرف سینٹرل پولیس آفس میں حالیہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے اینٹی کرپش کی ایک ٹیم سینٹرل پولیس آفس بھی گئی ، جس نے وہاں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے جائزے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموںکی تصویر بھی کھینچی گئیں۔