مولانا مودودی ؒ کے ر فیق کار مسعود احمد خان انتقال کر گئے

95

لاہور/کراچی( نمائندگان جسارت)مولانا مودودی ؒ کے رفیق کار، تحریک پاکستان کے کارکن اور جماعت اسلامی کے سابق ناظم مالیات مسعو د احمد خان طویل علالت کے بعد منصورہ میں انتقال کر گئے ۔مسعود احمد خان کی نماز جنازہ منصورہ میںادا کی گئی ۔ نماز جنازہ سابق نائب امیر جماعت اسلامی چودھری محمد اسلم سلیمی نے پڑھائی ۔ قائدین و کارکنان جماعت اسلامی سمیت مقامی بستیوں کے سیکڑوں افراد نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ، سید منورحسن، امیر العظیم ، لیاقت بلوچ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، عبدالغفار عزیز ،میاں محمد اسلم ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، پروفیسر محمد ابراہیم ، معراج الہدیٰ صدیقی ، چودھری محمد اسلم سلیمی، حافظ محمد ادریس ،مولانا عبدالمالک ، محمد انور نیازی، محمد اصغر ، حافظ ساجد انور ، سید وقاص جعفری ، اظہر اقبا ل حسن ،سید بختیار معانی ،نذیر احمد جنجوعہ سمیت جماعت کے رہنمائوں اور کارکنان نے مسعود احمد خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ دریں اثنا جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ،ناظم مالیات محمد دین منصوری،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت نظم صوبہ کے دیگر ذمے داران نے بھی مسعود احمد خان کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔