ٹنڈوآدم کے سینئر صحافی عمر فاروق کی بہن کے گھر میں چوری

110

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم کے سینئر صحافی عمر فاروق قریشی کی بہن کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری ہو گیا۔ ٹنڈوآدم صحافی کی بہن کی گزشتہ روز کراچی میں شادی ہوئی تھی اہلخانہ ولیمے کی تقریب میں شادی ہال میں موجود تھے، نامعلوم چور کراچی ماڈل کالونی میں واقع ان کے گھر سے اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر کی کھڑکیاں کاٹ کر گھر سے 15 تولہ طلائی زیورات، ایک لاکھ روپے اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔ اس سلسلے میں صحافی عمر فاروق نے بتایا کہ ہم بہن کے ولیمے کی تقریب کے سلسلے میں شادی ہال میں موجود تھے، ہماری غیر موجودگی میں نامعلوم چوروں نے یہ واردات کی۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او آغا معشوق کو شکایات کی اور کارروائی کے لیے کہا تو انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی، بعدازاں ٹنڈوآدم سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر فراز ڈیرو کو شکایت کی تو انہوں نے مقدمہ درج کرانے اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔ آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔