سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

119

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس کا سماجی برائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروشوں، جوا ڈیلرز، بکی سمیت 10ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق نیوپنڈ پولیس نے مائیکرو کالونی میں جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران بکی، جوا ڈیلر سمیت 5 جواری گرفتار کرلیے جن میں اشرف، حمید، جواد و دیگر شامل ہیں۔ اے سیکشن پولیس نے کارروائی میں شراب منشیات فروش خالد جاگیرانی کو گرفتار کرلیا، روہڑی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران شراب فروش محمد عمران ملک اور گٹکا سپلائر لطیف ڈنو میرانی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے شراب کی بوتلیں گٹکا برآمد مقدمات درج کرلیے گئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقے میں دوران ناکہ بندی منشیات فروش اختیار گوپانگ کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ شہید راؤ شفیع اللہ کی حدود میں کارروائی میں شراب فروش محمد رضوان عرف بڈی کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد مقدمہ درج کرلیا گیا۔