جھڈو، رکن سندھ اسمبلی میر طارق تالپور کی مٹھو سیال کے بھائی کے انتقال پر تعزیت

116

جھڈو (نمائندہ جسارت) رکن سندھ اسمبلی میر طارق تالپور نے محکمہ تعلیم کے کلرک مٹھو سیال کے بھائی کے انتقال پر ان کے گھر جاکر تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کونسلر امداد شاہ، صدیق کمبہار، سلیم سیال، ایاز مجید راہموں، فقیر جبار، عبدالرحمن جروار بھی موجود تھے۔ دریں اثنا میر طارق تالپور نے آرائیں شیدی مغیری برادری کے مرحومین کے لواحقین سے بھی ان کے گھر جاکر تعزیت کا اظہار کیا۔