کشمیر سے متعلق او آئی سی کا وفد کل پاکستان کا دورہ کرے گا

96

اسلام آباد(صباح نیوز)کشمیر سے متعلق او آئی سی کا 5 رکنی نمائندہ وفد خصوسی ایلچی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کرے گا جو(کل)پیر2مارچ کو پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے جموں وکشمیر سے متعلق خصوصی ایلچی یوسف الادوبے کی قیادت میں5 رکنی نمائندہ وفد پاکستان کا دورہ کرے گا،5 رکنی نمائندہ وفد(کل) پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔ وفد میں او آئی سی کے5 نمائندے شامل ہیں،ان میں او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور بھی شامل ہوںگے۔اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔او آئی سی کے خصوصی ایلچی تنازع کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی معاونت کے سلسلے میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کو او آئی سی کی کوششوں سے آگاہ کریںگے۔