معاہدے کے دوران اللہ اکبر کے نعروں سے ہال گونج اٹھا

160

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک )افغان امن معاہدے کے دوران اللہ اکبر کے نعروں سے ہال گونج اٹھا۔تقریب میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 50 ملکوں کے نمائندے شریک ہوئے،معاہدے پر دستخط کے پیِشِ نظر طالبان کا31رکنی وفد بھی قطر کے دارالحکومت میں موجود تھا،دلچسپ بات یہ کہ طالبان کی قید میں 3سال رہنے والے آسٹریلین یونیورسٹی کے پروفیسر ٹموتھی ویکس بھی معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے دوحہ میں موجود تھے۔