سکھر، ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی

324

سکھر (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی عدالت سکھر نے جے یو آئی کے مقتول رہنما شہید علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی، انسداد دہشت گردی عدالت سکھر میں جے یو آئی رہنما شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزم فریق کے وکلا کی غیر موجودگی کے باعث پولیس گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکا۔ اے ٹی سی کورٹ سکھر میں جج آنند رام ڈی سائرانی نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں مولانا طاہر محمود سومرو، طارق سومرو، وکیل اطہر عباس سولنگی، سید حماد اللہ شاہ، مولانا محمد صالح انڈھڑ، حافظ عبدالحمید مہر و دیگر پیش ہوئے، ملزمان فریق کے وکلا کی غیر موجودگی کے باعث پولیس عملداروں کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 14 مارچ تک ملتوی۔