سرکاری حج اسکیم،5دن میں 60ہزار درخواستیں موصول

149

اسلام آباد( نمائندہ جسارت)سرکاری حج اسکیم کے لیے درخواستوں کی وصولی کا پانچواں دن،ملک بھر کے 13 نامزد بینکوں میں60206 حج درخواستیں وصول ، نامزد بینکوں کی مخصوص شاخیں اتوار کوبھی کھلی رہیں گی ۔ درخواستوں کی وصولی 6 مارچ تک جاری رہے گی‘درخواست گزاردستاویز میں کسی بھی غلطی کی صورت میں بینک سے تصحیح کرائیں۔