نئی دہلی کی حکومت نے کنہیا کمار کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی

133

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی اروند کجریوال حکومت نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمارکے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی منظور ی دیدی ہے۔ کنہیا کمار کے علاوہ 7 دیگر طلبہ پر 2016ء میں نئی دلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے کمپلیکس میں بھارت مخالف نعرے لگوانے کے الزام میں ایک برس قبل فرد جرم داخل کر دی تھی۔ کنہیا کمار نے متنازع شہریت ترمیمی بل کے خلاف ریاست بہار میں احتجاجی جلسوں اور ریلیوںکا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔