پنجاب ‘کوروناوائرس سے نمٹنے کیلیے226ملین روپے مختص

134

راولپنڈی (آن لائن )پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر 226 ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کے علاوہ کابینہ کی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات و کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 35 مشتبہ افراد سامنے آئے لیکن ایک میں بھی وائرس مثبت نہیں آیااس کے باوجود صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر 226 ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کے علاوہ کابینہ کی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے‘ پنجاب کے تمام اسپتالوں میں خصوصی فلٹر کلینک قائم کر دیے گئے ہیں‘ تمام ائر پورٹس پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے‘ سرجیکل ماسک کی مصنوعی قلت اور بلیک میں فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بے نظیر بھٹو اسپتال کے دورہ کے بعد میڈیا بریفنگ میں کیا۔