ماسکو میں ہزاروں افراد کی ریلی صدر پیوٹن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

148

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہزاروں افراد نے صدر ولادیمیر پیوٹن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہفتے کے روز ماسکو کے وسط میں حزب اختلاف کے ہزاروں حامیوں نے 5 سال قبل قتل کیے گئے اپنے رہنما بورس نیمٹسوف کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلی نکالی۔ اس دوران انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر صدر ولادیمیر پیوٹن کے اقتدار کو مزید طول نہ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔