دنیا کی 55 فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے‘ اقوام متحدہ

575

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوامِ متحدہ نے اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا کی 55 فیصد آبادی شہروں میں رہایش پزیر ہے، جب کہ 1960ء میں دنیا کی صرف 34 فیصد آبادی شہروں میں مقیم تھی۔ 2050ء میں دنیا بھر میں شہروں میں رہنے والی آبادی کی تعداد 70 فیصد تک بڑھ جائے گی۔ ادھر ہالینڈ کے ماہر حیاتیات مینو شلتوزین کا کہنا ہے کہ شہروں میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی جنگلی حیات پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔