اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹار بولر ڈیل اسٹین پاکستان پہنچ گئے

142

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹار بولر ڈیل اسٹین پاکستان پہنچ گئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے جنوبی افریقا کے اسٹار بولر ڈیل اسٹین کا اسلام آباد ائرپورٹ پر استقبال کیا۔ اپنی تیز رفتار گیندوں سے بیسٹمینوں کو تگنی کا ناچ نچوانے کے حوالے سے مشہور ڈیل اسٹین پہلی بار پاکستان سپرلیگ کا حصہ بنے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعلی حکام نے ڈیل اسٹین کی پاکستان آمد پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔