پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی

129

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ میں آج واحد میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پی ایس ایل فائیو کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے، لیگ کا 14 واں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان شام سات بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، اسلام آباد کی ٹیم شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ اسے لوک رونکی، کولن منرو، کولن انگرم جیسے نامور کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں، کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض عماد وسیم انجام دیں گے۔